the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع محصور علاقے داریا میں 2012ء کے بعد پہلی مرتبہ امدادی سامان پہنچایا گیا ہے۔

سریئن عرب ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی معاونت سے یہ امدادی سامان جمعرات کو دیر گئے یہاں پہنچا۔

تنظیم نے فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ اس سامان میں خوراک اور طبی امداد کی اشیا شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس علاقے میں چار سے آٹھ ہزار افراد موجود ہیں جو کہ گزشتہ چار سالوں سے شامی فورسز کے محاصرے کے باعث یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت نے 17 میں سے 15 محصور



علاقوں تک امدادی سامان فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔

بشارالاسد کی حکومت پہلے بھی کئی مرتبہ یہ اجازت دے چکی ہے لیکن پھر اس سے منحرف بھی ہوتی آئی ہے۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیفاں ڈی مستورا نے اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

"اجازت دینے اور اشیا کی فراہمی کے درمیان بہت سے اقدام کرنے کی ضروری ہے جن میں ان قافلوں کو آخری لمحوں میں روکے جانے کے امکانات بھی شامل ہیں اور یہ بھی کہ امدادی سامان سے طبی اشیا منہا نہ کی جائیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ محصور علاقوں میں چھ لاکھ میں سے دو لاکھ ستر ہزار افراد تک امداد پہنچائی جا سکی ہے جو کہ ان کے بقول ناکافی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.